اتوار - 2 اکتوبر - 2022
فوٹو-اے پی پی

یورپی یونین پبلک فنانشل منیجمنٹ میں بہتری کیلئے پاکستان کو13 ملین یورو کی معاونت فراہم کرے گا، فریقین کے درمیان معاہدے پردستخط ہوگئے

اسلام آباد ۔  یورپی یونین پبلک فنانشل منیجمنٹ میں بہتری کیلئے پاکستان کو13ملین یورو کی معاونت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پایا گیاہے۔ پروگرام کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ کی تیاری کے عمل اور پیشنگوئی میں بہتری کیلئے معاونت کرے گا۔ فریقین کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب جمعہ کو یہاں ہوئی۔ سیکرٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نے معاہدے کی دستاویزات پردستخط کئے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حماداظہرنے کہاکہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی کی سطح پر ہوگا۔ حکومت ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان قریبی تعلقات کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔