اتوار - 2 اکتوبر - 2022

یوم پاکستان 23 مارچ کی ریہرسل کے دورا ن پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ۔۔فرض کی ادائیگی کے دوران ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید۔۔

اسلام آباد ولید بن مشتاق ۔۔
یوم پاکستان 23 مارچ کی ریہرسل کے دورا ن پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ۔۔فرض کی ادائیگی کے دوران ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید۔
دشمنوں پر ہیبت طاری کرنے اور قوم کا حوصلہ نئی بلندیوں پر لیجانے کا دن،یوم پاکستان 23مارچ۔ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی اِس عظیم دن کی تیار ی میں مصروف تھے کہ 11مارچ 2020ءکواسلام آباد کی فضاﺅں میں عظیم داستان شجاعت رقم کی ۔مشق کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی توآبادی کو بچانے کیلئے ،اپنی جان پر کھیل گئے۔اُنکا ایف سولہ طیارہ شکر پڑیاں کے جنگل میں گر کرتباہ ہوگیا۔پاک فضائیہ کے نمبر 9اسکواڈرن کا جری سپوت ونگ کمانڈر نعمان ۔بہترین ہواباز ،قابل اور باصلاحیت شخصیت کے حامل ،ہر پیشہ وارانہ مقابلے میں نمایاں رہے ،حال ہی میں انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں بھی صف اول میں رہے ۔آرمی چیف اور ایئر چیف کیساتھ بھی پرواز کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے میں شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا۔کہاونگ کمانڈر نعمان اکرم فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے ۔مادر وطن کے دفاع کیلئے جان وار دینے سے عظیم کوئی قربانی نہیں ۔ آرمی چیف نے شہید پائلٹ کے درجات کی بلندی اورخاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے ساتھ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی یادگار تصویر بھی جاری کی۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔