پیر - 3 اکتوبر - 2022

یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز سعودی عرب کی جانب سے تقریب کا اہتمام-نورالحسن گجر کی خصوصی رپورٹ

جدہ ۔نورالحسن گجر سے ۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف فورمز کی طرح کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز سعودی عرب کی جانب سے بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی اراکین اور سیاسی جماعتوں کے زمہ دران نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے تقریب میں -یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کشمیر وجموں کشمیر کیمونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق نے کی جبکہ مہمان خصوصی او آئی سی میں رضوان شیخ اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطابات میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلےکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کی عوامی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے کے ہم کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گیے مسلۂ کشمیر پے او آئی کمیٹی پہلے سے کام کر رہی ہے ہم مزید انکو اس مسلۂ سے آگاہ رکھے ہوئیے ہیں تقریب سے کشمیر کمیٹی کے چئیرمین معسود پورئ ،پاکستانی کیمونٹی سے ملک محی دین ،کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،، جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنائت ،سنئیر وائس چئیرمین خورشید احمد متیال ،خالد گجر، راجہ شمعروز،سردار مہتاب اور کامران انور بیگ نے بھی خطاب کیا اور جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی نشاندہی کی اور اس بات کو واضح کیا جموں کشمیر ہو یا آزازد کشمیر کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور ہر جگہ ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں کشمیریوں کی حمایت پر پاک فوج حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا کشمیریوں کے ساتھ دینے اور ان کے لیے آواز بلند کرنے پے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں تقریب میں کشمیر و جموں کشمیر کیمونٹی اراکین کی جانب سے او آئی سی کے سفیر رضوان شیخ کوتقریب کی مناسبت سے ایک قراداد بھی پیش کی گی جس میں مسلۂ کشمیر کے حل متعلق او آئی سی سے اپیل شامل تھی تقریب سے مشہور شاعر زمرد خان سیفی نے اپنی شاعری کےزریعہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا تقریب کے آخر جموں کشمیر میں شہد ہونے والے مسلمان بھائیوں اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی اور ۔

۔۔۔۔شرکاء ومقررین کی تصویری گیلری۔۔۔

 

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔