پیر - 6 فروری - 2023

21 جون کو ملک بھرمیں سورج گرہن ہوگا

21 جون کو پاکستان بھرمیں سورج گرہن ہوگا جس کی ایڈوائزری محکمہ موسمیات نے جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جون کو پاکستان میں سورج گرہن ہوگا جو ملک بھرمیں دیکھا جاسکے گا۔ اس سے متعلق محکمہ موسمیات نے بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہونگے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46منٹ پرشروع ہوگا، 11 بج کر 40 منٹ پرمکمل سورج گرہن ہوگا چاند سورج کومکمل طورپر ڈھک دے گا، جس کا اختتام دوپہر2 بجکر34 منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بنے گا، سورج گرہن کی زیادہ شدت سکھر،لاڑکانہ کے گرونواح میں ہوگا، اسلام آباد 81.99، لاہور91.19، کراچی 91.53، پشاور79.44 فیصد سورج گرہن ہوگا، کوئٹہ 87.93، گلگت74.88، مظفرآباد 79.96،سکھر98.78 اورگوادرمیں 97.8فیصد سورج گرہن ہوگا۔ سینٹرل افریقہ، کانگو، ایتھوپیا، نادرن انڈیا اورچین میں بھی دکھائی دے گا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔