منگل - 4 اکتوبر - 2022
فوٹو ایکپریس نیوز

کوئی بھی ،ایک ذمہ دار اور پر عزم قوم کو شکست نہیں‌دے سکتا.فرائض کے تحت خدمات کی انجام دہی او قوم کو تحفظ فراہم کریں گے.پاک فوج

راولپنڈی ۔ 23 مارچ (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں خصوصی کورکمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا کورونا وائرس (سی او وی آئی ڈی 19-) تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈرز نے اپنے متعلقہ ہیڈ کوراٹرز سے بذریعہ وڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کا جائزہ لیا گیا اور وباء کے خاتمہ کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی تیاری کا اظہار کیا گیا۔ پاک فوج کے تمام دستیاب دستے اور ملک بھر میں موجود طبی وسائل کو شارٹ نوٹس پر سول انتظامیہ کی کارروائیوں میں معاونت کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی قومی کاوشوں کا حصہ ہوتے ہوئے انشاء اللہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے تحت خدمات سرانجام دے گی اور قوم کو تحفظ فراہم کرے گی۔

کوئی بھی ،ایک ذمہ دار اور پر عزم قوم کو شکست نہیں‌دے سکتا.فرائض کے تحت خدمات کی انجام دہی او قوم کو تحفظ فراہم کریں گے.پاک فوج

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔