اتوار - 14 اگست - 2022

جدہ.1973 کے آئین کے خالق ،پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی پروقار تقریب

جدہ : نورالحسن گجر سے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے حوالے سے جدہ میں پیپلز پارٹی سعودئ عرب کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بری تعداد میں پارٹی زمہ دران اور جیالوں نے شرکت -پی پی کے بانی و قائد ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کی صدارت پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز یوتھ آرگنائزئُشن گلف کے جنرل سیکرٹری وقاص عنایت تھے تقریب سے چوہدری تصور اور وقاص انجم نے اپنےخطابات میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تذکرے کے بغیرادھوری ہے ۔ ذوالفقاربھٹو کی وراثت میں پاکستان کا آئین اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد شامل ہے۔ بھٹو اپنی شہادت کے بعدایک دیومالائی کردار کی حیثیت اختیار کرگئے ۔اسلامی ممالک کا اتحاد ہو یا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا یہ سب ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہے اور انکا نام عالم اسلام کی لسٹ میں شامل ہے بھٹو شہد نے پاکستان میں ایک عام آدمی اور مزدور کو عزت دلائی ہے اور مزدور اور کسان کو ہمیشہ آگے لیکر آئے ہیں تقریب سے زمرد خان سیفی اور آفتاب ترابی نے اپنی شاعری کے ذریعے شہد ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب سے اسد اکرم ،ملک الیاس اعوان ‘نوشروان خٹک، مسرت خلیل ،خلیل عبدالعزیز ،اظہر شفیق گجر اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں اس نعرہ کے ساتھ کے بھٹو کل بھی زندہ تھا بھٹو آج بھی زندہ ہے سب نے ملکر کیک کاٹا اور زولفقار علی بھٹو شہد کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

یہ بھی چیک کریں

معصوم بچوں کی باتوں کا برا نہیں منانا چاہیے۔اسد عمر

کراچی:وفاقی وزیراسد عمرنے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔