ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف کی نیلامی کا فیصلہ۔

صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف کی نیلامی کا فیصلہ۔

اسلام آباد ۔ولید بن مشتاق ۔۔۔

وزیر اعظم کو تحفہ ملنے والی ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی گھڑی بھی نیلامی کے لیے پیش۔رواں سال 213 قیمتی تحائف کی نیلامی کی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے 2017 سے 2020 کے درمیان صدر مملکت اور وزرائے اعظم کو ملنے والےتحائف کی نیلامی کی ہدایت کردی ہے،کابینہ ڈویژن کے مطابق رواں ہونے والی نیلامی توشہ خانہ رولز کےمطابق ہورہی ہے اور توشہ خانہ میں موجود تحائف کو نیلامی میں رکھا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق رواں سال 221 قیمتی تحائف کو نیلام کرنے کی منظوری دی گئی مگر بعد ازاں 8 تحائف کو لسٹ سے نکال دیا گیا اب 213 تحائف نیلامی کےلئے دستیاب ہیں جن میں سے 177 کےلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے اور 36 کو مختلف سرکاری دفاتر میں ڈسپلے میں رکھا گیا ہے،ان قیمتی تحائف میں گھڑیاں،ٹی سیٹ،لاکٹ سیٹس،جیولری،جائے نماز،رائفل،قہوہ سیٹ،ڈیکوریشن کی چیزیں اور دیگر آئٹمزشامل ہیں جن پر ان کی بیسک پرائس بھی درج ہے۔ نیلامی کے لیے رکھے گئے تحائف کی قیمت کروڑوں بنتی ہے ۔وزیر اعظم کو تحفہ ملنے والی ایک کروڑ 75 لاکھ کی گھڑی بھی نیلام کی جائے گی۔کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ تحائف کی نیلامی پہلی بار نہیں ہورہی بلکہ رولز کے مطابق وقتاً فوقتاً ہر دو سے تین سال بعد نیلامی کی جاتی ہے 2017 میں بھی ن لیگ دور حکومت میں 200 سے زائد تحائف کی نیلامی کی گئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے