ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان

عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان

اسلام آباد (یواین پی) عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اعلان کیا گیا ہے کہ 2 ماہ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ جو شخص ماسک نہیں پہنے گا، اس کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ملک بھر میں بھی سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ،سیکرٹری ہیلتھ،وزارت صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ تفریحی اور کاروباری مقامات کو جلد بند کیا جائے۔ تفریحی مقامات شام 6 بجے جبکہ تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیر رات کو صرف میڈیکل اسٹورز، کلینک اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔ صرف ضروری سروسز کو رات کو فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے گھر سے نکلتے ہوئے ، عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا ہے۔ این سی او سی نے بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر فیس ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے