ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی
تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر گذشتہ دنوں سکھر بار میں ایڈووکیٹ ضیاء لنجار کے حامیوں نے قاتلا حملہ کر کے زخمی کردیا تھا جس کے رد عمل میں شہید بھٹو پنوعاقل کے صدر ایم اسحاق جسکانی کی قیادت میں درجنوں کارکنان کی موجودگی میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں شاہد جتوئی، لالا نورالدین پٹھان، جاوید کورائی، کامریڈ لعل چاچڑ، مظفر کلوڑ، سرمد بلو، مسعود بلو سميت درجنوں کارکنان نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم اسحاق جسکانی و مقررین نے کہا کہ سینئر ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ہم اس واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ چند شرپسند عناصر وکلاء برادری میں قاتلانہ حملے کرواکر ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں.

یہ بھی چیک کریں

حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کونہیں، مریم نواز

حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کونہیں، مریم نواز

اسکردو(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ حکومت کون بنائے یا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے