ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہتر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ فیس ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔اس سے قبل ان کا وائٹ ہاؤس ہی میں علاج شروع کردیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ چند روز ملٹری ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔ان میں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں۔ہسپتال منتقلی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے ہیں جبکہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں۔پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی آٹھ گرام ڈوز دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ تھکاوٹ کا شکار ہیں۔انہیں وٹامن ڈی،ایسپرین، فیموٹائی ڈین اور میلاٹونین بھی دی جارہی ہیں۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا اور اہلیہ میلانیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس ہی میں ان کا علاج شروع کر دیا گیا تھا۔

The post کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا appeared first on Din News Tv.

Source link

یہ بھی چیک کریں

بیلجیئم کی آرٹسٹ بادشاہ البرٹ دوئم کی بیٹی ثابت

بیلجیئم کی عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بادشاہ کی بیٹی ثابت ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے