ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر پارلمانی لیڈر کےپی کے اسمبلی سردار محمد یوسف تھے ۔۔

گجر پریمئیر لیگ میں کل 13 ٹیموں نے حصہ لیا فائینل جن میں سے فائنل گجر اسٹار بالاکوٹ اور جزبہ فائیٹر بالاکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 12 رنز سے جذبہ فائیٹر نے جیت لیا لیگ میں بڑی تعداد میں گجر قوم سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر قائد سردار محمد یوسف اور انکے ہمراہ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیاءالرحمن صاحب تھے جو لیگ چئیرمین اقبال ہزاروی اور سردار شفقت کی خصوصی دعوت پر مانسہرہ سے کراچی میں شریک ہوئے اور فائنل سرمنی میں مہمان خصوصی سردار یوسف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے اور لیگ کے لیے ایک لاکھ انعام کا اعلان کیا اور اپنے خطاب میں لیگ انتظامیہ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہاں کے ہمارے نوجوان جہان بھی ہوں ہم انکی سر پرستی کریں گیے یہ ہمارا سرمایہ ہیں اور لیگ میں گجر سنگت پاکستان کی جانب سے 50 ہزار جی پی ایل انتظامیہ اور سردار خلیفہ کی جانب سے 15 ہزار ونر اور 10 ہزار رنر کو کیش انعام دیا گیا اور گجر سنگت سندہ کے چیئیرمین غلام مصطفی کی جانب سے انتظامیہ کو 20 ہزار نقد انعام دیا گیااور تقریب کے آخر میں کمیٹی چئیرمین اقبال ہزاروی،حافظ شفقت ،محمد نذیر گجر ،سردار ظہر احمد ،اختر علی گجر ،ریاض حبیب ،اور عبدالواجد میر نے مانسہر سے خصوصی تشریف آواری پر سردار یوسف اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا اور کہا کے اس لیگ کا مقصد گوجری زبان کو پروموٹ کرنا ہے اور گوجری انٹرویو پاس کرنا لازمی ہوتا ہے ۔اور لیگ کے تمام میچ لائیو اسپورٹس ویژن پر دیکھائے گئے ۔

 

یہ بھی چیک کریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا کل ہوگا

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کا باقاعدہ آغاز ہونے میں ایک دن رہ گیا۔ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے