ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
اسلام آباد ۔" کانشیاں بگ بیش سیزن ٹو" سیریز کا شاندار اختتام ،فائنل جوسچہ گلیڈیٹر کے نام --مہمانان خصوصی، پاکستانی قومی کرکٹر عمر امین اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے صدر چوہدری نورالحسن گجر۰۰

اسلام آباد ۔” کانشیاں بگ بیش سیزن ٹو” سیریز کا شاندار اختتام ،فائنل جوسچہ گلیڈیٹر کے نام –مہمانان خصوصی، پاکستانی قومی کرکٹر عمر امین اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے صدر چوہدری نورالحسن گجر۰۰

اسلام آباد ۔(خصوصی رپورٹ)کانشیاں بگ بیش سیزن ٹو سیریز کا شاندار اختتام۰ فائنل جوسچہ گلیڈیٹر کے نام رہا فائنل سرمنی کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی قومی کرکٹر عمر امین اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے صدر چوہدری نورالحسن گجر تھے ۔۔

اسلام آباد میں جاری کانشیاں بگ بیش سیزن ٹو جس میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل جوسچہ گلیڈی ایٹر اور جذبہ الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں جوسچہ گلیڈی ایٹر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جذبہ الیون کو شکست دیکر فائنل جیت لیا۰ لیگ میں راشد شاہ بہترین کپتان جبکہ شانی شاہ بہترین بیسٹمین اور ماجد شاہ نے بہترین بولر کا اعزاز اپنے نام کیا لیگ کے مہمان خصوصی عمر امین اور صدر پاک میڈیا چوہدری نورالحسن گجر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈل اور نقد انعام تقسیم کئیے جبکہ لیگ انتظامیہ ڈاکٹر امجد ،سید بشارت شاہ ،اور دیگر نے مہمانوں کی خصوصی آمد پر اُن کو شیلڈ اور میڈل دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر امین اور نورالحسن گجر کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر لیگ انتظامیہ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ کے لیے لیگ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں بگ بیش کےچئرمین ڈاکٹر امجد نے بگ بیش لیگ میں تعاون پر سرپرست اعلی سید بشارت شاہ ،وحید شاہ ،وقار خان ،سنی شاہ ،منظور حسین اور حسنین ہمدانی اور تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ آئندہ بھی لیگ کو احسن طریقے سے کروانے اور کانشیاں کرکٹ کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا۰ تقریب میں معروف صحافی خورشید زمان اور الیون سٹار کرکٹ راولپنڈی کے چئیرمین راجہ اشفاق عباسی نے بھی لیگ میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔

یہ بھی چیک کریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا کل ہوگا

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کا باقاعدہ آغاز ہونے میں ایک دن رہ گیا۔ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے