ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
علاج: ٹیلی میڈیسن ایپلیکیشن ایس ای او علاج ہیلتھ کئیر سلیوشنز ڈاکٹر سجاد علی کنسلٹنٹ نیروفزیلوجسٹ کنگ فہد میڈیکل سٹی ریاض کے زیر اہتمام کوویڈ ویکسین کی مکمل معلومات پر آن لائن ویبینار کا انعقاد

علاج: ٹیلی میڈیسن ایپلیکیشن ایس ای او علاج ہیلتھ کئیر سلیوشنز ڈاکٹر سجاد علی کنسلٹنٹ نیروفزیلوجسٹ کنگ فہد میڈیکل سٹی ریاض کے زیر اہتمام کوویڈ ویکسین کی مکمل معلومات پر آن لائن ویبینار کا انعقاد

جدہ ۔ ادعیہ وہاج سے
سعودی عرب کے شہر ریاض میں ڈاکٹر سجاد علی کنسلٹنٹ نیروفزیلوجسٹ کنگ فہد میڈیکل سٹی ریاض اور سی ای او علاج ہیلتھ کئیر سلیوشنز کے منعقد کردہ آن لائن ویبینار میں کوویڈ ویکسین کی اہمیت اور اثرات کے بارے میں مایہ ناز ڈاکٹرز نے آگاہی دی اور ویبینار کے دوران لوگوں کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔ ویبینار میں موجود مایہ ناز ڈاکٹرز میں ڈاکٹر اسما نسیم ایسوسی ایٹ پروفیسر SIUT ، ڈاکٹر عائشہ خلیل پروگرام ڈائریکڑ پٹیل ہسپتال، اور ڈاکٹر عائشہ عنبرین ایسوسی ایٹ پروفیسر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کوویڈ ویکسین کے آگاہی ویبینار میں کہا کہ
یہ ویکیسنیں انسانی خلیوں میں رد و بدل نہیں کرتیں بلکہ یہ صرف انسانی جسم کو کورونا کے وائرس کے خلاف مدافعت بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔ ویبینار کے اختتام پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوۓ ان ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ویکسین کے باعث آپ بیمار نہیں ہو سکتے۔ اس کے برعکس یہ آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو انفیکشن کی پہچان اور اس سے لڑنے کے طریقے سکھاتی ہے۔
کچھ افراد میں ویکسین لگنے کے بعد معمولی علامات ضرور ظاہر ہوتی ہیں جیسے پٹھوں میں درد، ہلکا سا بخار وغیرہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ویکسین لگنے کے بعد جسم کا ردِعمل ہے۔ ویبینار کے آخر میں موجودہ وقت کے اس اہم مسئلے کورونا وائرس ویکسینیشن کے بارے میں مکمل معلوماتی ویبینار منعقد کرنے پر علاج ٹیلی ہیلتھ میڈیسن کے عملے کو سراہا گیا

یہ بھی چیک کریں

لیمن بام(Lemon Balm)کے فوائد و مضمرات

لیمن بام(Lemon Balm)کے فوائد و مضمرات

لیموں کا بام (Melissa officinalis) جڑی بوٹیوں میں سے ایک جڑی بوٹی ہے جس کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے