ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
تعلیمی ادرے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،مرکزی چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان ،حاجی قدیم خان

تعلیمی ادرے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،مرکزی چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان ،حاجی قدیم خان

ٹیکسلا (بیورو چیف نسیم حیدر) تعلیمی ادرے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،EPSجدید دور کے تقاضوںfg سے ہم آہنگ بہترین انداز سے فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار پنجابی پختون اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی قدیم خان نے EPSواہ کینٹ کے سالانہ نتائج کے حوالے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پنجابی پختون اتحاد کے مشیر اعلی الحاج فردوس خان بھی تھے قبل ازیں ادارے کی پرنسپل مس سنبل نے معزز مہمان خصوصی کو ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر ادارے کی کوارڈینیٹر مس مومنہ توصیف،مس عائشہ خان،مس آمنہ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے پرنسپل مس سنبل نے بتایا کہ EPSایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے ہم اسلامیہ حاجی قدیم خان نے ادارے کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا حاجی قدیم خان نے کہا کہ EPSایک مثالی ادارہ ہے جو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بہترین انداز سے فروغ تعلیم کے لئے اپنا کردارا دا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو تدریسی عمل کے دوران اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے اور مجھے خوشی ہے کہ یہ ادارہ اسلامی نظام تعلیم کے تحت بچوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے حاجی قدیم خان نے ادارے کے اساتذہ و دیگر سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا حاجی قدیم خان نے کہا کہ فروغ تعلیم سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے ہمیں نسل نو کو آنے والے دور کے لئے تیار کرنا ہو گا پاکستان کی ترقی کے لئے فروغ تعلیم پر توجہ ضروری ہے نجی سیکٹر کے ادارے موجودہ مشکل ترین دور میں اپنا کردار بخوبی نبھارہے ہیں انہوں نے ادارے کو اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا

یہ بھی چیک کریں

سینٹرل سپیریئر سروسز(سی ایس ایس) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان۔365 امیدواروں کامیاب ۔ کامیابی کا تناسب 2.51 فیصد رہا ۔

سینٹرل سپیریئر سروسز(سی ایس ایس) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان۔365 امیدواروں کامیاب ۔ کامیابی کا تناسب 2.51 فیصد رہا ۔

ولیید بن مشتاق:اسلام آباد سینٹرل سپیریئر سروسز(سی ایس ایس) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے