ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
ریاض : سعودی عرب کے شہر ریاض میں معروف اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ رمضان فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیٹس تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ریاض : سعودی عرب کے شہر ریاض میں معروف اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ رمضان فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیٹس تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے شہر ریاض میں معروف اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ رمضان فلیڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیٹس تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے شرکت کی کیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ” اے ایس کرکٹ اکیڈمی ” کے چیئرمین آصف شیخ نے کہا کہ دیار غیر میں بچوں کی کرکٹ میں رہنمائی کرنا اور ان کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا میرا اولین فرض ہےانہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے پاکستانی بچے مستقبل کے معمار اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کر سکے آصف شیخ نے کرکٹ کے فروغ پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب سے پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد ، محمد ریاض اور دیگر کمیونٹی ممبران نے دیار غیر میں پاکستانی یوتھ کو کرکٹ کی طرف راغب کر کے ان کو پرموٹ کرنے پر آصف شیخ کی کوشش کو سراہا کھلاڑیوں کے والدین نے بھی اس طرح کے شاندار ٹورنامنٹ کو سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے تحفہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آصف شیخ کرکٹ کو فروغ اور فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے گے جس پر آصف شیخ نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا یوتھ کی کارکردگی کو اجاگر کرنا میرا ویثرن ہے جس کے لیے میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاو گا آصف شیخ نے اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے آفیشل میڈیا پارٹنر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب اور پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ سعودی عرب کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جتنا ان دونوں صحافتی گروپوں نے یوتھ اور کرکٹ کو فروغ دینے میں اپنی کوششیں کیں ہیں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ان کے تعاون کا بے حد ممنون ہوں

 

یہ بھی چیک کریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا کل ہوگا

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کا باقاعدہ آغاز ہونے میں ایک دن رہ گیا۔ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے