ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
پنوعاقل: تین ہفتے قبل سانگی تھانہ کی حدود میں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو مغوی نوجوان مبینہ طور پر بازیاب

پنوعاقل: تین ہفتے قبل سانگی تھانہ کی حدود میں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو مغوی نوجوان مبینہ طور پر بازیاب

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) تین ہفتے قبل سانگی تھانہ کی حدود میں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو مغوی نوجوان مبینہ طور پر بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، گھروں میں خوشی کا سماں
تفصیلات کے مطابق تین ہفتے قبل سانگی تھانہ کی حدود میں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے مغوی نوجوان ہنگورو پی پی کے رہنما رفیق شاہ کے نواسے ذاکر شاہ، جمیل ورند گذشتہ رات مبینہ طور پر بازیاب ہوکر اپنے گھروں میں پہنچ گئے یاد رہے کہ مغوی نوجوانوں کے ورثا سے نامعلوم ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان طلب بھی کیا گیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر مقامی تھانہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا رہے تھے اطلاعات کے مطابق مغویوں کو ضلع شکارپور کے تھانہ لکی غلام شاہ کی حدود میں سے ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کرایا گیا ہے ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ شکارپور میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکوؤں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آٹھ ڈاکوؤں کی ہلاکت کے خوف اور سندھ حکومت کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور کو فوری طور پر ہٹا کر تنویر تنیو کو ایس ایس پی ڈسٹرکٹ شکارپور مقرر ہوتے ہی اور آپریشن کے خوف سے دونوں مغویوں کو رہا کردیا دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان سموں اور ان کی ٹیم کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے مسلسل کوشش بھی کی گئی تھی مغویوں کی بازیابی کے بعد مغویوں کے گھروں میں خوشی کا سماں چھا گیا ہے.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہونے لگا، عوام پریشان غریب گھرانوں کی عورتیں انتظار کرنے لگی، اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پنوعاقل: یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہونے لگا، عوام پریشان غریب گھرانوں کی عورتیں انتظار کرنے لگی، اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پنوعاقل(نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سٹی میں موجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرعام سامان فروخت ہورہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے