ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
یوم تکبیر پاکستان:تحریر:.ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

یوم تکبیر پاکستان:تحریر:.ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

یوم تکبیر پاکستان

آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اسکے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے-

یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیاہے-
یوں تو بھارت اپنے قیام سے ہی جنوبی ایشیا کا تھانیدار بننے کے خواب دیکھتا رہا ہے۔ عددی اعتبار سے دنیا کی تیسری بڑی زمینی فوج، چوتھی بڑی فضائیہ اور پانچویں بڑی بحریہ رکھنے والا ملک 1974ء میں ہی ایٹمی تجربہ کر کے خطّے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ شروع کر چکا تھا۔ مجبوراً پاکستان کو بھی اپنے دفاع کے لیے اس دوڑ میں شامل ہونا پڑا۔ دوسری بڑی وجہ یہ تھی کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے باعث بھارت کے ساتھ روایتی ہتھیاروں کی دوڑ میں مقابلہ نہیں کر سکتا مزید یہ بھی کہ بھارت ایٹمی ‍قوت بنے سے قبل ہی پاکستان پر جارحیت کرکے اس کو دولخت کرچکا تھا۔ ایٹمی قوت بن جانے کے بعد خطہ میں طاقت کا توازن بری طرح بگڑ گیا تھا۔ اس لیے بھارتی ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالم اسلام کی ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا۔ جسے بعد میں آنے والے حکمرانوں جنرل ضیا الحق ، بے نظیر بھٹو نے اس پروگرام کو مکمل کرنے میں مکمل تعاون کیا –
بھارت نے مئی 1998ء میں ایک بار پھر ایٹمی دھماکے کیے اور اس کے بعد بھارت میں ہر سطح پر پاکستان کے لیے دھمکی آمیز لہجے کا استعمال شروع ہو گیا۔ اگرچہ پاکستان اس وقت تک ایٹمی صلاحیت حاصل کر چکا تھا، لیکن اس کا واضع طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اُس وقت پاکستان نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت منوانے کا یہ سنہری موقع ضائع نہیں ہونے دیا اور اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں 28 مئی کو چاغی میں 5 دھماکے کر کے بھارتی سیاست دانوں کا منہ بند کروا دیا-
28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور دشمن کو واضح پیغام  دیا کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کے جغرافیائی حدود کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔ چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا اور وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگ گیا۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کی دن رات کی محنت شامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان آج واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا حامل مُلک ہے الحمداللہ –

شکریہ اے کیو خان

پاکستان زندہ باد

یہ بھی چیک کریں

تارکین وطن اور سفارتی ادارے،تحریر ڈاکٹر مظہر نواز بھٹی مدینہ منورہ سعودی عرب۔

تارکین وطن اور سفارتی ادارے،تحریر ڈاکٹر مظہر نواز بھٹی مدینہ منورہ سعودی عرب۔

تارکین وطن اور سفارتی ادارے سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین روزگار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے