ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا میاں نواز شریف کی پر خلوص اور محب وطن قیادت نے صرف قومی مفاد کو ترجیح دی اور پاکستان کو پہلا اسلامی اٹیمی ملک بنایا آج کا دن ہمیں پاکستان کو اولیت دینے عوام کی حقیقی ترجمانی اور مل کر کام کرنے کے مقصد کی یاد دلاتا ہے آئیے ایک بار پھر اسی قومی جذبے عزم اور مقصد کی تڑپ لگن اور جستجو پیدا کریں ملک راشد پرویز اعوان نے مزید کہا کہ جوہری دھماکے ہماری قومی سلامتی بقا اور خود مختاری کے تخفظ کے لیے ضروری تھے آج ہمیں معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل منزل اور مقصد کو ہم پا لیں اور اپنے آباء اور شہداء کی نظروں میں سرخرو ٹھہریں۔

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے