ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
پاک میڈیاجرنلسٹس فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب کااہتمام،تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کمیونٹی اراکین کی شرکت

پاک میڈیاجرنلسٹس فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب کااہتمام،تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کمیونٹی اراکین کی شرکت

جدہ(امداد حسین لک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی، تقریب کی صدرات چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جہانگیر خان نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ادریس احمدگنجہ نے ادا کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے چیئرمین جہانگیر خان ،صدر فہدرفیق کھوکھر ، جنرل سیکرٹری ادریس احمد ، پاکستان اوورسیز فورم گلف ریجن کے کوارڈینیٹر چوہدری امجد گجر ،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ ، چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر ،ممتاز بزنس میں سیٹھ عابد ، ڈپٹی کنوینئر پاک کشمیر یکجتی فورم شاہین آفریدی ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ سے تنویر صدیق خان ، پاکستان مسلم لیگ ن سے میاں راضون ،جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جدہ باڈی احسان الہی گجر ،ممتاز شاعر و راہنما پاکستان پیپلز پارٹی زمرد سیفی ،جوائنٹ سیکرٹری عاطف علی وٹو سینئر ایگزیکٹیو ممبر حسن بٹ ،حافظ عرفان کھٹانہ و دیگر نے کہا کہ 28 مئ یوم تکبیر کا دن ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ہے، اس دن پاکستان نے اٹیمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ اسلام کا پرچم بھی بلند کیا اور پاکستان اسلام کا ایک مضبوط قلعہ بنا ہم ان تمام شہیدوں ، سنئیر سائنس دانوں سابقہ حکمرانوں اور افوج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔ پاکستان کے اٹیمی طاقت بننے سے دشمنوں کے ناپاک ارادے خاک میں مل گیے ۔ افواج پاکستان کی قربانیوں اور قوم کی دعاوں سے ہم نے ہر مقام پر فتح حاصل کی ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے میں اہم کردار ادا کیا جس کے لیے پوری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہمیں تمام تر ذاتی ، سیاسی اور دیگر مفادات سے ہٹ کر پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے ملکر جہدو جہد کرنی ہوگی ۔ آج کے دن ہم ڈاکٹر عبدلقدیرخان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت و لگن کا ثبوت یہ ہے کہ ہم آج دنیا بھرکے مسلمانوں میں پہلا ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک بن گئے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کے مطابق دنیا میں اسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے ۔ تقریب کے آخر میں شرکاٌ نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے ۔ قائمقام صدر فہدرفیق کھوکھر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے موقع پر دیگر مہمانوں میں چوہدری محمد ناصر، راناشبیر ، ثاقب علی منہاس ، چوہدری محمد عباس ودیگر شامل تھے ۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے