ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
جدہ:سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے تعزیتی اجتماع کا انعقاد

جدہ:سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی کے ایصال ثواب کے لیے  پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب  کی جانب سے تعزیتی اجتماع کا انعقاد

جدہ : (رپورٹ امداد حسین لک)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات پر انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے  پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب  کی جانب سے تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں جدہ قونصلیٹ کے افسران ، کمیونٹی کی ممتاز کاروباری ،سماجی ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی

تعزیتی اجتماع کے موقع پر مرحوم چوہدری خوش اختر سبحانی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور نعت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) مقبول پڑھی  گئی اس موقع پر چوہدری خوش اختر سبحانی کی مغفرت  کیلئے شرکاء نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کرانکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے انکے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے (آمین)۔ تعزیتی اجتماع کے موقع پر قونصل جنرل جدہ نے خصوصی شرکت کی ۔ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید صاحب اور چوہدری محمد اکرم گجرصاحب نے کہا کہ چوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے جس طرح اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی انکا سلوک پیار اور خدمت کا جذبہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے