ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021
ریاض:موجودہ حکومت ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بجائے اگر ملک کے حالات پر توجہ دے تو ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے، رانا طارق محمود

ریاض:موجودہ حکومت ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بجائے اگر ملک کے حالات پر توجہ دے تو ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے، رانا طارق محمود

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے نائب صدر رانا طارق محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت ن لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کی بجائے اگر ملک کے حالات پر توجہ دے تو ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے تاریخ گواہ ہے کہ میاں نواز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا چاہیے وہ اٹیمی دھماکے ہوں سی پیک ہو بجلی کا بحران ہو یا کوئی بھی دوسرے بحران میاں نواز شریف نے سب پر قابو رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی استحکام کو ترجیح دی میاں نواز شریف عوامی لیڈر ہے انہیں عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا میرے قائد میاں محمد نواز شریف جمہوریت کے شہ سوار ہے ان کی ملکی ترقی کے لیے بے مثال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا رانا طارق محمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن گلف زون کے صدر احسان الحق باجوہ اور سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں سعودی عرب میں جماعت کو احسن طریقے سے پذیرائی مل رہی ہے اور جماعت دن بہ دن فعال ہو رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ دیار غیر میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جا سکے تاکہ پاکستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کا خواب مکمل ہو جائے اس میں ہم سب کو مل کر میاں نواز شریف کا ساتھ دے کر حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان دیکھ سکیں

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض : سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں معروف پاکستانی سماجی اور فلاحی تنظیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے