ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اورآرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام، سالمیت ،ترقی کے لیے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلیے ‏قانونی طریقہ استعمال کیاجائے گا اورتعیناتی سےمتعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

لاہور: ایک روزہ دورہ لاہور پر موجود وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے