ہفتہ - 23 اکتوبر - 2021

یکم نومبر کے بعد کن فونز پرواٹس ایپ نہیں چلے گا؟

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم نومبر سے مخصوص آپریٹنگ سسٹم کے آئی فونزاوراینڈرائیڈ کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے واٹس ایپ کی سروسز سے محروم ہونے والوں 53 موبائل فونز میں آئی فون، سیم سانگ، ایل جی، سونی، زیڈ ٹی اے اوردیگر شامل ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد آئی او ایس 9 اوراینڈرائیڈ 4.04 سے پہلے کے آپریٹننگ سسٹم پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ہدایت کی ہے کہ اگر صارفین واٹس ایپ کی سروسسزاورڈیٹا سے محروم نہیں ہونا چاہتے تو ورژن اپ ڈیٹ کرلیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل موبائل فونز پر یکم نومبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

لاہور: ایک روزہ دورہ لاہور پر موجود وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے