جمعرات - 9 دسمبر - 2021

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

لاہور: ایک روزہ دورہ لاہور پر موجود وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ، وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات کی اور صوبے میں امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو زیادی سے زیادہ ریلیف دیا جائے ، مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی ہیں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام عوامی فلاحی منصوبوں کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے گا، قانون سب کیلئے برابر ہے ، قانون کی بالا دستی کیلئے حکومت ہر ممکن قدم کر رہی ہے ۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

  کورونا وائرس نے مزید10 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد: ملک بھر میں  کورونا وائرس نے مزید 10 افراد کی جان لے لی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے