جمعرات - 9 دسمبر - 2021

ہالینڈمیں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں چار ماہ کے دوران 32.4 فیصد اضافہ



اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر 2021 تک کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 19.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.8 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 32.4 فیصدزیادہ ہے۔

اکتوبرمیں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال اکتوبرکے 3.3 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 48 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال اکتوبرمیں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دوسری جی ای ایم بورڈ کمپنی کی لسٹنگ مکمل کرلی

کراچی۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے اپنے گروتھ انٹرپرائز مارکیٹ (جی ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے