بدھ - 29 جون - 2022

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دیدی،انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔

کابینہ نے 38 ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی اورکمیٹی برائے لیجیسلیٹو کے فیصلوں کی توثیق کردی۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

معصوم بچوں کی باتوں کا برا نہیں منانا چاہیے۔اسد عمر

کراچی:وفاقی وزیراسد عمرنے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔