جمعرات - 9 دسمبر - 2021

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ، برآمدات میں 33.89 اور درآمدات میں 19.22 فیصد نمو



اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافے کا رجحان ہے، برطانیہ کوبرآمدات میں 33.89 فیصد اور درآمدات میں 19.22 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برطانیہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 806.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.89 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو602.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبر2021 میں برطانیہ کو256.90 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 46.92 فیصدزیادہ ہیں،اکتوبر2020میں برطانیہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 174.85 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا ۔ مالی سال 2021 میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو2.047 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برطانیہ سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.22 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی تااکتوبر برطانیہ سے درآمدات پر288.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ سے 241.82 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اکتوبر2021 میں برطانیہ سے 86.93 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں برطانیہ سے درآمدات کاحجم 67.09 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2021 میں برطانیہ سے درآمدات پر780.08 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دوسری جی ای ایم بورڈ کمپنی کی لسٹنگ مکمل کرلی

کراچی۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے اپنے گروتھ انٹرپرائز مارکیٹ (جی ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے