جمعرات - 9 دسمبر - 2021

پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار۔ 3 ماہ کی توسیع

اسلام آباد:عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کیلیے بدستور خطرہ ہیں، پاکستان میں پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین اور ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی، پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 ء میں عائد کی گئی تھیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

  کورونا وائرس نے مزید10 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد: ملک بھر میں  کورونا وائرس نے مزید 10 افراد کی جان لے لی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے