جمعرات - 9 دسمبر - 2021

ملک بھر میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد: ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام سے تمام بڑی آئل کمپنیز (او ایم سی)، پی ایس او، ٹوٹل پارکو اور شیل کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں او سی اے سی اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجاویز ای سی سی کو بھجوا دی ہیں ، مارجن میں اضافے کی تمام تفصیل پی آئی ڈی ای کی غیر جانبدارانہ رپورٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، تمام بڑی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اورڈیزل کی سیل جاری ہے ، ڈیلرز مارجن میں باقاعدگی سے اضافہ کیا جاتا رہا ہے، اس سال اپریل میں بھی مارجن میں اضافہ کیا گیا ، ضابطہ کار کی روشنی میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ای سی سی اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن عوام کی مشکلات کا احساس کرے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

رات گئےشہرقائد زلزلے سے لرز اٹھا

کراچی:رات گئےشہرقائد زلزلے سے لرز اٹھا جس سے خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے