اتوار - 29 مئی - 2022

وزیر اعظم نے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا۔گرین لائن کاکرایہ 15 سے 55 روپے تک ہو گا، منصوبے پر25 ارب،50کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔

شہریوں کیلیے باقاعدہ سروس کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔ 15 دن ٹیسٹ رن جاری رہیں گے۔ گرین لائن کا کرایہ 15 روپے سے 55 روپے تک ہوگا۔ 25 دسمبر سے کمرشل آپریشنز بھی محدود اسٹیشنز پر شروع کیے جائیں گے۔11 جنوری تک 22 اسٹیشنز پر بسیں دوڑیں گی۔ مسافر موبائل ایپلیکیشن، ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈز سے بھی ٹکٹ لے سکیں گے۔

35 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز17 کلومیٹر طویل ہے، جس میں 22 اسٹیشنز ہیں۔

کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔

یہ بسیں یورو تھری معیارکی اور ہائبرڈ ہیں، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

18 میٹرلمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکراور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذورافراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اورخودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

معصوم بچوں کی باتوں کا برا نہیں منانا چاہیے۔اسد عمر

کراچی:وفاقی وزیراسد عمرنے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔