اتوار - 29 مئی - 2022

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا



اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،ہفتہ رفتہ میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 9 دسمبر2021 کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ گزشتہ ہفتہ کے 19.07 فیصدسے کم ہوکر18.58 فیصد ہوگیا۔

مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مجموعی طورپر0.07 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ہفتہ رفتہ میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 13.37 فیصد، چکن 10.59 فیصد، آلو4.48 فیصد، ایل پی جی 2.96 فیصد، چینی 1.03 فیصد، گڑ0.51 فیصد، آٹا0.46 فیصد، سرسوں کے تیل 0.27 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 0.26 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اس کے برعکس کیلا کی قیمت میں 3.34 فیصد، دال مسور3.29 فیصد، دال چنا 2.83 فیصد، دال مونگ 2.32 فیصد، واشنگ سوپ 2.19 فیصد ،1.65 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں پیاز کی قیمت میں 31.99 فیصد، ٹماٹر27.61 فیصد، دال مونگ 25.03 فیصد، آلووو17.64 فیصد، چکن 12.80 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 6.28 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.12 فیصد، 0.07 فیصد، 0.02 فیصد، اور0.07 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹی ڈی اے پی میں پاکستان ورچوئل ایکسپورٹ گیلری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔