پیر - 20 ستمبر - 2021

ہمارے بارے میں

جو کچھ مشاہدے میں آیا۔۔۔۔۔
ملک خدا داد میں صحافت اور رہبری ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کے گردگھوم رہی ہے.کمزور اورپسماندہ طبقات کی اشک شوئی کی جگہ استحصال نے لے لی ہے.معاشرہ معاشرتی اکائی کی بجائے گروہی طاقتوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے .

لفظ دھرتی پہ سر پٹکتے ہیں

گنبدوں میں صدا نہ دی جائے

سماج کے محروم طبقات اپنی صلاحیتوں کے استعمال کے مواقع سے محروم ہیں.
ایسے میں اک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوئی جہاں آکرمعاشرے کے تمام طبقات کو اپنائیت اورحوصلہ افزائی کا احساس ہو
باالخصوص نوجوانان وطن.
-نظریہ اور مقصد
1-نئے ٹیلنٹ کے لئے ایک پلیٹ فارم اور عوامی رائے،رجحان کی بےلوث نمائندگی کرنا.
2-مروجہ تجزیات و تبصروں سے اجتناب اور خبریت سے آگے کی سعی میں عام لوگوں کی شمولیت
3-عوامی مسائل کو ناصرف اجاگر کرنا بلکہ حل کیلئے کوششوں میں شامل ہونا.
انشاء اللہ یہ پلیٹ فارم ڈیلی ویب ڈیسک عوام کے تعاون سے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ضرور ادا کرے گا.

میں نہ جگنو ہوں، دیا ہوں، نہ کوئی تارا ہوں
روشنی والے مرے نام سے جلتے کیوں ہیں

ٹیم ڈیلی ویب ڈیسک