جمعرات - 2 فروری - 2023

PSL 5، وسیم اکرم ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ

PSL 5, وسیم اکرم ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی نیلی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈین جونز کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ڈین جونز کی یاد میں یہ بھی لکھا کہ ’آپ یقیناً آج ہمارے ساتھ یہاں ہوتے لیکن بدقسمتی سے زندگی نے کچھ اور ہی منصوبے تیار کر رکھے تھے۔‘

وسیم اکرم نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی چیز آپ کو نئے لڑکوں سے دور نہیں رکھ سکتی، آپ جہاں بھی ہیں ہمیں دیکھ رہے ہیں۔‘

اس سے قبل وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا ک میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

کرکٹر وسیم اکرم نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو مس کرے گی، تمام کھلاڑی آفیشلز ڈین جونز کو مس کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کیلئے میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا اور میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہے گی۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سلسلے میں اسٹار انڈیا کے لیے کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔