– اشتہار –
13 اکتوبر (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو چین کے سابق نائب وزیراعظم وو بنگوا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی چینی رہنما پاکستان کے مخلص دوست تھے۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں صدر کے حوالے سے کہا کہ وو بنگوا نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔
– اشتہار –
صدر زرداری نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں چینی عوام، ان کی حکومت اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
– اشتہار –



