سینیٹ نے آج اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے کامیابی سے انعقاد پر حکومت کو مبارکباد دینے والی قرارداد منظور کی۔
قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔
قرارداد میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ اس تقریب میں ہونے والی پیشرفت پاکستان کے بڑھتے ہوئے جیو اکنامک پروفائل اور علاقائی روابط، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، موسمیاتی اور سلامتی کے اہداف میں اضافہ میں کردار ادا کرے گی۔
سینیٹ نے آج ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
اسے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا۔
اپنے ریمارکس میں، وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بل کا مقصد مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
خصوصی عدالت (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) کے قیام کا بل بھی ایوان نے منظور کرلیا۔
اسے وزیر برائے سمندر پار پاکستان اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے پیش کیا۔
اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اس قانون سازی کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 ایوان کے سامنے پیش کیا۔
چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
اب ایوان کی کارروائی کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان



