پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیمی پیکج کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت میں کیے گئے وعدوں بالخصوص عدالتی اصلاحات سے متعلق وعدے پورے کر رہی ہے۔
انہوں نے اس دن کو سیاسی اور ذاتی طور پر یادگار قرار دیا، کیونکہ وہ اپنی والدہ کے نامکمل مشن کے ایک نکتے پر عمل پیرا ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نوٹ کیا کہ بل میں کوئی قابل اعتراض یا متنازعہ نکات نہیں ہیں۔
بلاول بھٹو نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کرکے مبارکباد دی۔
انہوں نے ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کی تعریف کی۔



