وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تمام اصلاحات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات کی پیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے ایف بی آر میں خوشگوار اور دوستانہ ماحول کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ٹیکسوں اور محصولات کی وصولی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کے لیے حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایف بی آر افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کے موثر استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی بھی ہدایت کی۔
(ٹیگس سے ترجمہ) وزیر اعظم



