وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میانوالی کے علاقے ملا خیل میں دس خوارج کی ہلاکت پر پنجاب پولیس کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں، انہوں نے خوارج کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کرنے پر پنجاب پولیس اور اس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پولیس فورس کے نڈر جوانوں پر فخر ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اسی طرح خوارج کے مذموم عزائم کو کچلتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
(ٹیگس سے ترجمہ) وزیر اعظم



