– اشتہار –
25 اکتوبر (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کو لکی مروت میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کیڈٹ عارف اللہ کو بھی حملے میں جام شہادت نوش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر نے کہا کہ ہمارا مذہب عبادت گاہوں اور مساجد پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔
– اشتہار –
انہوں نے مزید کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
– اشتہار –



