26 سالہ سروس کے دوران سخت محنت سے اپنے 5 بچوں کو ایم بی بی ایس کروانے والے ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے مشکل حالات میں بھی بچوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دی، بچوں نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کی اور چھوٹی بیٹی حبیبہ نے بھی ایم کیٹ کے امتحان میں 96 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے میڈیکل یونیورسٹی کے لئے کوالیفائی کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اُنہیں اور ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی کامیابیوں پر سراہا۔ ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی کہانی پورے محکمہ کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے، انکے تمام بچوں کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالرشپس بھی فراہم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب



