– اشتہار –
اسلام آباد، 10 نومبر (اے پی پی): صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف دو کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کی تعریف کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاک فوج کے عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
– اشتہار –
انہوں نے خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں کو بھی سراہا۔
– اشتہار –



