– اشتہار –
اسلام آباد، 22 نومبر (اے پی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ موٹر ویز کے چھ سیکشنز کو دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کی وجہ سے جمعہ کی رات 8 بجے سے بند کر دیا جائے گا۔
موٹروے پولیس نارتھ زون کے ترجمان محمد ثاقب کے مطابق M-1: اسلام آباد سے پشاور، M-2: اسلام آباد سے لاہور، M-3: لاہور سے عبدالحکیم، M-4: پنڈی بھٹیاں سے ملتان، M-14: ڈیرہ اسماعیل خان تا ہکلہ اور M-11: لاہور تا سیالکوٹ دیکھ بھال کے لیے بند رہے گا۔
انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کریں۔
– اشتہار –



