لاہور: پاکستانی لیجنڈری مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے کہا ہے کہ میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ معین اختر دنیا میں نہیں رہے۔
انور مقصود نے نجی ویب چینل کو انٹرویو میں مرحوم باصلاحیت اداکار معین اختر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اور معین اب بھی ایک ساتھ شو کرتے ہیں، کیونکہ ان کی نظروں سے کوئی ویڈیو کلپ گزرا ہوتا ہے جس میں، میں اور معین ملکی حالات پر تبصرہ کر رہے ہوتے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو پچھلے ہفتے کی بات تھی۔
انور مقصود نے اپنے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں کہا کہ معین کو ہم سے بچھڑے 12 برس ہو گئے ہیں اور جب لوگ اس طرح کے سوال کرتے ہیں تو انہیں یہی کہتا ہوں کہ مجبوری ہے، ملک کے حالات ہی نہیں بدل رہے، جو اس وقت تھا وہی آج ہے اور آنے والے وقت میں بھی وہی رہے گا۔





Nice post. I learn something more challenging on different blogs everyday. It will always be stimulating to read content from other writers and practice a little something from their store. I’d prefer to use some with the content on my blog whether you don’t mind. Natually I’ll give you a link on your web blog. Thanks for sharing.