فائل فوٹو
منگل 12 نومبر 2024, 3:49 شام
گلگت: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 25 کے قریب مسافر سوار تھے ،2لاشیں نکال لی گئی ہے جبکہ ایک لڑکی زخمی ہے ۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ کا کہنا تھاکہ بس میں سوار22افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے،کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقےچکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔



