ہیگ۔30ستمبر (اے پی پی):نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں واقع رائکس میوزیم میں "ایشین برانز ایگزیبیشن ” کا اہتمام کیا گیا جس میں اس عجائب گھر کی تاریخ میں پہلی دفعہ تین پاکستانی نوادرات کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفیرسلجوق مستنصر تارڑ، وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنر ل برائے یورپ، سفیر محمد ایوب، سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران اور محکمہ آثارِ قدیمہ کے نمائندگان نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ رائکس میوزیم کا شمار دنیا کے بڑے عجائب گھروں میں ہوتاہے جس میں ڈچ اور دیگر ممالک کے انتہائی نایاب اورقیمتی قدیمی نوادرات موجود ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نمائش کا اہتمام ایشیاء میں کانسی کے فن کے چار نمائش میں قدیم تاریخی اشیاء سے لے کر عصر ی فن پاروں تک، چین، انڈونیشیا، جاپان، تھائی لینڈ، ویتنام، پاکستان، نیپال اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ایشیائی ممالک کے کانسی کے شاہکار فن پارے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کانسی کی کاسٹنگ ایک نایاب سرگرمی ہے جس کا آغازہزاروں سال قبل پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے عوام نے آرائشی اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء بنانے میں کیا۔اس نمائش کی مناسبت اور پاکستانی ثقافت کی تشہیر کے لئے سفارت خانہ پاکستان، دی ہیگ نے رائکس میوزیم، ایمسٹرڈیم اورحکومت پاکستان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط میں بھی سہولت فراہم کی تھی ۔ اس یاداشت کے تحت نیشنل میوزیم، کراچی سے تین نایاب کانسی کے نوادرات اس نمائش کے لئے منگوائے گئے ہیں جو ہزاروں سال پرانے ورثہ اور عالمی ثقافتی منظر نامے میں ملک کے مثبت کرداد کو ظاہر کر تے ہیں۔ آثارِ قدیمہ کا انتخاب کراچی میوزیم سے ان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حوالے سے کیاگیاہے، جو پاکستان کی قدیم تہذیب کی ایک منفرد جھلک ناظرین کو فراہم کریں گے۔ہزار سال مکمل ہونے پر کیا جارہا ہے۔
Connect with Us
About Author
We mainly focus on quality code and elegant design with incredible support. Our WordPress themes and plugins empower you to create an elegant, professional and easy to maintain website in no time at all.
حالیہ پوسٹیں
- وزیراعلیٰ سندھ کے 12 نئے معاونین خصوصی، 8 نئے ترجمان مقرر
- ویڈیو: ‘انہوں نے ہر چیز کو روک دیا’: انخلاء کے علاقے کے اندر رہنا
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائد
- انٹر بورڈ کراچی،11 ویں جماعت کے نتائج پر 9 رکنی کمیٹی تشکیل
- لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مورچوں کو بموں سے اڑا دیا
حالیہ پوسٹیں
- وزیراعلیٰ سندھ کے 12 نئے معاونین خصوصی، 8 نئے ترجمان مقرر
- ویڈیو: ‘انہوں نے ہر چیز کو روک دیا’: انخلاء کے علاقے کے اندر رہنا
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائد
- انٹر بورڈ کراچی،11 ویں جماعت کے نتائج پر 9 رکنی کمیٹی تشکیل
- لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مورچوں کو بموں سے اڑا دیا
Fermentum odio eu feugiat pretium nibh. Dolor sit consectetur adipiscing.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
4001 Anderson Road, Phoenix AZinfo@newsio.com
+(15) 718-999-3939